کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں حلقہ بندیوں کا کام ایک ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ تین ہفتوں کے دوران ٹارگٹ کلنگ میں 50 فیصد کمی آئی ہے۔ وہ کراچی میں کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ تین ماہ میں اتنے ٹارگٹ کلرز پکڑے ہیں جتنے تین سال میں نہیں پکڑے گئے، تقریب کے بعد ذرائع سے گفتگو میں قائم علی شاہ نے کہا کہ 2001 میں کی گئی بلدیاتی حلقہ بندیوں پر کسی نے اعتراض نہیں کیا تھا، جہاں ضرورت ہوگی وہاں حلقہ بندیاں کی جائیں گی اور اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرز کام کر رہے ہیں۔