وزیر اعظم نواز شریف لندن پہنچ گئے

Nawaz Sharif Reach London

Nawaz Sharif Reach London

لندن (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف لندن پہنچ گئے، کہتے ہیں بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات میں بلوچستان کا مسئلہ اٹھایا، خدشات سے آگاہ کیا۔ من موہن سنگھ سے کہاکہ تما م مسائل کا حل بات چیت سے نکالا جائے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کو پاکستان کے سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا۔

خدشہ ہے کہ پاکستان میں باہر سے دہشت گردی پھیلائی جارہی ہے، بات چیت کے ذریعے مشکل سے مشکل مسئلے کا حل نکالا جاسکتا ہے، طالبان کے مسئلے پرپاکستان پہنچنے کے بعد اسٹریٹجی بنائیں گے، خطے کے عوام کیلیے امن ضروری ہے۔