سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 8 بجے کھل جائیں گے

CNG stations

CNG stations

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت گزشتہ روز بند ہونے والے تمام سی این جی اسٹیشنز24گھنٹے بند رہنے کے بعد صبح 8 بجے کھل جائیں گے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکا م کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت ہفتہ کی صبح 8 بجے تمام سی این جی اسٹیشنز کوبند کر دیا گیا تھا جوصبح 8 بجے دوبارہ کھل جائیں گے۔