جرمنی (جیوڈیسک) نے شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے لئے مالیاتی اور فنی تعاون کی پیشکش کر دی۔ جرمن وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دمشق میں کیمیائی حملوں کی تحقیقات بین الاقوامی فوجداری عدالت سے کرائی جائیں۔ اقوام متحدہ جرمنی نے شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے لئے مالیاتی اور فنی تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کیمیائی حملوں کی تحقیقات بین الاقوامی فوجداری عدالت سے کرائی جائیں۔
جرمنی کے وزیر خارجہ گوئڈو ویسٹرویل نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے بارے میں سلامتی کونسل کی قرارداد خوش آئند ہے۔ طے شدہ اوقات کار میں یہ کام مکمل ہونا چاہیے۔
جرمنی اس کے لئے مالی اور فنی امداد فراہم کریگا۔ انہوں نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر سزا ضرور ملنی چاہیے۔ یہ آنے والی نسلوں کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے نومبر میں شام کے بارے میں امن کانفرنس بلانے کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی تجویز کی حمایت کی۔