بگٹی قتل کیس، پرویز مشرف کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

کوئٹہ (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق صدر پرویز مشرف کو آئندہ سماعت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم سنایا گیا۔ کوئٹہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل جج طارق کاسی نے کی۔عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو آئندہ سماعت میں ہر صورت پیش ہونے کا حکم سنایا۔

جج کے ریماکس تھے کی اگر سابق صدر پرویز مشرف آئندہ سماعت میں پیش نہ ہوئے تو سپریڈینٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوں۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیر پاو بھی عدالت میں پیش ہوئے، آفتاب شیر پاو نے ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جج کی تقریری نہ ہونے کے باعث گزشتہ تین روز سے وہ کوئٹہ میں ہی رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب پی آئی اے کی کوئٹہ سے جانے والی پروازیں بھی کم کر دی گئیں ہیں جس سے مسافروں کو مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے زلزلہ زدگان اور ان کی امداد میں سست روی پر بھی تشویش کا اظہار کیا، نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی آئندہ سماعت 22 اکتوبر کو ہو گی۔