ن لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھی ریکارڈ کامیابی کیلئے پر عزم ہے

گجرات : ن لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھی ریکارڈ کامیابی کیلئے پر عزم ہے،اور وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کرے گا، ان خیالات کا اظہار ممتاز مسلم لیگی سیاسی و سماجی رہنما میر اسد رشید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حلقہ PP109 کی تعمی وترقی اور عوام کو ان کے بنیادی حقوق اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ملک سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت پر عزم ہے، انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب کسی غریب کو اس کا حق اس کی دہلیز پر نہ ملے، اور مسلم لیگ ن کے ہی دور حکومت میں غریب خوشحال اور ان کے بچوںکو نوکریاں ملتی ہیں،اور غریبوں کو ان کا حق بھی ملتا ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی بلدیاتی الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کریگی۔