ہندوستان کشمیریوں کی منظم نسل کشی کر رہا ہے، شہیر سیالوی

اسلام آباد : انجمن طلباء اسلام کے مرکزی رہنما شہیر سیالوی٫ خواجہ اسلم رضا نے میڈیا نمائندگان سے کہا کہ ہندوستان کشمیریوں کی منظم نسل کشی کر رہاہے گذشتہ چھ دہائیوں سے بھارت نے مقبوضہ ریاست کو آرمی سٹیٹ میں تبدیل کر رکھا ہے ہندوستان بھر کے عقوبت خانے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے گواہ ہیں بھارت کشمیر میں شدید ترین جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے امریکہ اور عالمی صہیونی طاقتوں کی آشیر باد سے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنا ہندوستان کا پرانا طرز رہا ہے۔

بھارت افغانستان کے زریعے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منموہن سنگھ کی تقریر جھوٹ دجل اور فریب پر مبنی تھی عالمی طاقتوں کو سمجھنا ہوگا کہ کشمیریوں کو آزادی دیے بغیر برآعظم ایشیا ء میں امن کا قیام ممکن نہیں عالمی برادری کشمیریوں سے متعلق دوہرا معیار ترک کرئے اور ہندوستان کی آئے روز در اندازی کا نوٹس لے انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف ہندوستان کے مظالم پر از خود نوٹس لے انجمن طلباء اسلام کا ہر نوجوان ریاست جموں و کشمیر کی مکمل آزادی اور وحدت تک جہدوجہد جاری رکھے گا۔