عرفان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں رحیم محمڈن شاہ فیصل ٹائون اور اسلامیہ اسپورٹس کی کامیابی

کراچی : کورنگی یونین فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ناصر اسپورٹس گرائونڈ کورنگی میں منعقدہ عرفان شہید میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دو اہم میچوں کے فیصلے رحیم محمڈن شاہ فیصل ٹائون اور اسلامیہ اسپورٹس نے اپنے مد مقابل مضبوط حریف برما محمڈن اور کورنگی نیشنل کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں شاہ فیصل ٹائون کی معروف فٹ بال ٹیم رحیم محمڈن نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم برما محمڈن کو 3-0 سے زیر کردیا۔

فاتح ٹیم کی جانب سے عبدالصمد اور صدام نے ایک ایک گول اسکور کئے، جبکہ دوسرے میچ میں اسلامیہ اسپورٹس نے مد مقابل کورنگی نیشنل کو 2-0 سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا کھیلے گئے میچ میں کورنگی نیشنل کے کھلاڑیوں نے کو ئی خاص کھیل پیش نہ کرسکی۔

قبل ازیں میچ کے آغاز پر دونوں ٹیموں کا مہمان خصوصی چیئرمین SYDO سورم بیگ چترالی سے کرا یا گیا اس موقع پر رحیم محمڈن شاہ فیصل ٹائون کے روح رواں پرویز قاسو اور ٹورنامنٹ آرگنائزرز موجود تھے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری ابرار حسن، عبدالواحد جمیل احمد نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر نصیر الدین عباسی تھے۔