اسلام آباد (جیوڈیسک) ارکان پارلیمنٹ کے لئے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔ اب تک 412 ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق تفصیلات جمع کرانے والے 412 ارکان پارلیمنٹ میں سے 58 سینٹرز ،163 ارکان قومی اسمبلی اور191 صوبائی اسمبلی کے ارکان ہیں۔وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ اور اسپیکر پنجاب رانا محمد اقبال نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں۔