پشاور (جیوڈیسک) وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب عوام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے دورے کے موقع پر ذرائع سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اے پی سی کے فورا بعد دھماکے ایک بہت بڑی سازش ہے۔
پہلے دھماکون کا طریقہ کار اور تھا اب عوام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کسی سازش میں نہ آئیں۔ اس موقع پر وزیراعلی نے ایمرجنسی وارڈ میں رش پر برہمی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی عیادت کئے بغیر واپس چلے گئے۔