ملتان میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد سات ہو گئی

Multan dengue

Multan dengue

ملتان (جیوڈیسک) نشتر ہسپتال ملتان میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد سات ہو گئی ہے جس کی وجہ سے محکمہ صحت نے ڈینگی سے بچاو کیلئے سپرے مہم شروع کر دی ہے۔ نشتر ہسپتال میں گزشتہ پانچ ماہ سے ڈینگی کے شبہ میں 37 داخل ہوئے جن میں سے 7 مریضوں میں ڈینگی کی تصد یق ہوئی۔

تاہم پانچ کو علاج کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے ڈسچارج کر دیا ہے جس وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی تعداد صرف دو رہ گئی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈینگی کے حوالے سے صورتحال کنٹرول میں ہے تاہم حسن پروانہ سے ڈینگی لاروا ملا ہے جس کی وجہ سے شہر کے مختلف حصوں میں سپرے مہم دوبارہ شروع کر دی ہے۔