پشاور (جیوڈیسک) قصہ خوانی بم دھماکے کے 51 زخمیوں کو اسپتال سے فارع کر دیا گیا جبکہ 58 زخمی تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کے مطابق قصہ خوانی بازار کار بم دھماکے میں زخمی ہونیوالے 107 میں سے 51 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارع کر دیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے 58 زخمی اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ زخمیوں میں سے 9 کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔