قصہ خوانی بازار دھماکے میں شہید ہونیوالے 18 افراد کی نمازہ جنازہ ادا

Shaheed Funeral funeral

Shaheed Funeral funeral

پشاور (جیوڈیسک) قصہ خوانی بازار دھماکے میں شہید ہونے والے شبقدر کے ایک ہی خاندان کے اٹھارہ افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، اندوہناک واقعے پر علاقے کی فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔ قصہ خوانی بازار دھماکے میں شبقدر کے گاوں مٹہ مغل خیل سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے اٹھارہ افراد بھی جاں بحق ہوئے جن کی نماز جنازہ گزشتہ رات کو ادا کر دی گئی۔

واقعے پر تمام علاقے سوگوار ہے اورمتاثرہ خاندان سے تعزیت کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر سکندر شیرپاو نے بھی شبقدر کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندان سے تعزیت کی اس موقع پر ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے سکندر شیر پاو کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے۔

کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مربوط اور جامع حکمت عملی اپنائی جائے اس سلسلے میں صوبائی حکومت کیساتھ مرکزی حکومت کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ اس مسلے میں جتنی تاخیرکی جائے گی اتنا ہی نقصان زیادہ ہو گا۔ سکندر شیرپاو کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کی جانب سے زندہ شخص کو مردہ قرار دینا مجرمانہ فعل ہے اور امن و امان کے حوالے سے ہونے والے آج کے اجلاس میں اس ایشو کو اٹھایا جائیگا۔