گجرات : اسکول بس الٹنے سے ایک طالبہ جاں بحق، پچیس زخمی

Gujrat

Gujrat

گجرات (جیوڈیسک) گجرات کے گاوں بیراج کے قریب تیز رفتار اسکول بس موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی، حادثے میں ایک طالبہ جاں بحق جبکہ 25 کے قریب طلبہ و طالبات زخمی ہو گئے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ابن امام کالج جلال پور جٹاں کی بس ایل زیڈ آر 3329 گاوں بیراج بچوں کو لینے جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں سحرش نواز نامی طالبہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 25 کے قریب طلبہ و طالبات زخمی ہو گئے،

زخمیوں کو فوری طور عزیر بھٹی اور جلال پور جٹاں اسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں میں فائزہ نواز اور نعمان اعجاز کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی او اور ڈی پی او گجرات جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ پولیس نے بس ڈرائیور ظفر کو گرفتار کر کے تھانہ صدر جلال پور جٹاں میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔