کلاوڈی 2 نارتھ امریکن باکس آفس پر سرفہرست

Animated Film

Animated Film

میکسیکو سٹی (جیوڈیسک) نارتھ امریکن باکس آفس پر یہ ویک اینڈ تھری ڈی اینی میٹڈ فلم 2 Cloudy with a chance of meatballs کے نام رہا۔ کلاوڈی کے اس سیکوئل نے جمعے سے اتوار تک تین روز میں ساڑھے تین کروڑ ڈالر کما لیے۔ فلم میں پھلوں سبزیوں اور چیز برگرز کو جیتے جاگتے کرداروں میں ڈھال دیا گیا ہے فلم تو تفریح سے بھرپور ہے ہی فوڈی ملز foodimals کو دیکھ کر منہ میں پانی بھی بھر آتا ہے۔

ہف جیک مین کی فلم Prisoners باکس آفس پر دوسرے نمبر پر رہی جس نے تین دن میں ایک کروڑ تیرہ لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا۔ کار ریسنگ کے سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم Rush تیسرے نمبر پر رہی۔ 1976 میں پیش آنے والے ایک سچے واقعے پر مبنی فلم رش نے تین دن میں ایک کروڑ تین لاکھ ڈالرز کمائے۔