متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سانحہ 30 ستمبر 1988 حیدرآباد اور سانحہ یکم اکتوبر 1988 کراچی کے شہدا کی 25 ویں برسی کے موقع پر تمام شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
سانحہ تیس ستمبر حیدرآباد اور یکم اکتوبر کراچی انیس سواٹھاسی کے شہدا کی پچیسویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے جب سے حق پرستی کی تحریک کا سفر شروع کیا اسے درندہ صفت ،ظالم اور بااثر افراد نے ہر قدم پر روکنے کی کوشش کی اور معصوم اور بے گناہ خواتین، بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر بیدردی سے قتل کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ تیس ستمبر اور یکم اکتوبر انیس سو اٹھاسی سندھ کے مستقل باشندوں کو آپس میں لڑانے اور ان میں نفرتیں پیدا کرنے کی گھنانی سازش تھی۔