کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں انسداد پولیو مہم موخر

Polio Campaign

Polio Campaign

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون کی یو سی 4 میں سیکورٹی کی عدم فراہمی کے باعث انسداد پولیو مہم موخر کر دی گئی۔ بلدیہ ٹاون یو سی 4 کی ایریا انچارج کے مطابق سیکورٹی کی عدم فراہمی کے باعث انسداد پولیو مہم موخر کر دی گئی ہے۔ مہم موخر ہونے سے متاثرہ علاقے کے ایک ہزار سے زائد بچے انسداد پولیو مہم کے قطرے پینے سے محروم ہو گئے ہیں۔

ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر اعجاز کے مطابق تین روزہ انسداد پولیو مہم میں کراچی کے 22 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جانے ہیں جن کے لئے 5 ہزار آٹھ سو موبائل اور 600 فکسڈ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔