پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے نئی حلقہ بندیوں کا کام آج سے شروع ہو جائے گا۔ رانا ثنا اللہ

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

پنجاب (جیوڈیسک) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے نئی حلقہ بندیوں کا کام آج سے شروع ہو جائے گا, بلدیاتی انتخابات محرم الحرام میں ہونے کے بعد ہونے کا امکان ہے۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کیلیے ڈپٹی کمشنرز کی زیر نگرانی نئی حلقہ بندیوں کا کام آج سے شروع ہو گا جو نومبر کے وسط تک جاری رہے گا۔

رانا ثنا اللہ خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات محرم الحرام کے بعد ہونے کا امکان ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کی لہر کو دیکھتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پنجاب میں مذید فعال اور متحرک ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں.