وزارت پٹرولیم نے قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی سفارش کر دی

Oil

Oil

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت پٹرولیم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی سفارش کی ہے، ذرائع کے مطابق وزارت پٹرولیم کی جانب سے وزارت خزانہ کو تحریر کی جانے والی سمری میں سفارش کی گئی ہے کہ اگلے ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھائی جائیں۔

سمری میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کو پٹرولیم لیوی کے ذریعے ایڈجسٹ کیا جائے۔