کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ارشد پپو قتل کے مفرور ملزم جاوید بلوچ کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ارشد پپو قتل کیس کے مفرور ملزم سابق ایس ایچ او بغدادی جاوید بلوچ کو پولیس کی سخت سیکورٹی میں پیش کیا گیا۔
ملزم کو پولیس بکتر بند گاڑی میں لے کر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لے کر آئی تھی۔ ملزم جاوید بلوچ کی گرفتاری گزشتہ روز پولیس اور رینجرز نے مشترکہ پریس کانفرنس میں ظاہر کی تھی۔ ملزم جاوید بلوچ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سات روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
ملزم پر ارشد پپو کے قتل میں معاونت کرنے کا الزام ہے۔ جبکہ ارشد پپو قتل کیس میں ایم این اے شاہ جہاں بلوچ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 7 اکتوبر تک موخر کر دیا گیا ہے۔