ملتان (جیوڈیسک) امریکی ڈرون حملوں کے خلاف ملتان میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ملتان میں چونگی نمبر 9 پر متحدہ شہری محاذ کی جانب سے ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہیں ہوئے مظاہرین نے اقوام متحدہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل کا پرچم بھی نذر آتش کیا۔
اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ امریکا پوری دنیا میں دہشت گردی کر رہا ہے اور ڈرون حملوں سے باز نہیں آ رہا۔ ملک کی تمام سیاسی و دینی اکابرین کو فوری فیصلہ کرنا ہوں گا اور امریکا سے سفارتی تعلقات ختم کرنا ہوں گے تا کہ ایک غیرت مند قوم کی طرح جیا جائے۔