ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری شاہ فیصل سینٹر کے افتتاحی تقریب سے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری اور دیگر کا خطاب

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ حق پرست قیادت عوام کو سستی اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر مامور نجی شعبوں کے فعال کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، عوام کو اُن کی دہلیز پر سستی اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں نجی شعبہ کا کردار قابل قدر ہے۔

شعبہ طب کے حوالے سے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں ڈاکٹر عیسیٰ لیابرٹری کی خدمات نمایاں ہے دوسرے ادارے عوامی خدمت کے حوالے سے ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری کی تقلید کریں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر کے انچارج کے ہمراہ ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری شاہ فیصل سینٹر کا افتتاح اور اس موقع پر منعقدہ فری میڈیکل کیمپ کے دورے پر کیا اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے انفارمیشن آفیسر محمد ارشد ،ڈاکٹر عیسیٰ لیابرٹری کی انتظامیہ بھی موجود تھی ۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سندھ اور بلدیاتی اداروں سے کہاکہ شاہ فیصل کالونی عوام کو سستی اور معیاری طبی سہولیاتی کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

طبی سہولیات کی فراہمی پر مامور50بستروں کے ہسپتال،کارڈک ایمرجنسی سینٹر ،میٹرینٹی ہومز اور ڈسپنسروں و کلینکس میں اسٹاف و مشنری اور ادویات کی کمی کو دور کرکے اسے فعال بنا یا جائے تاکہ عوام کو اُن کے گھر کے قریب سستی اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ممکن بنا ئی جاسکے اس موقع پر ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری انتظامیہ کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کو طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اس موقع پر انتظامیہ نے کہاکہ ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری شاہ فیصل سینٹر میں تمام امراض کے ٹیسٹ کی سہولیات عوام کو فراہم کرنے کے ساتھ مہلک امراض سے آگاہی بھی فراہم کیا جائے گا اس سلسلے میں لیبارٹری کے تحت علاقائی سطح پر سیمینار ،تقریب اور فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد بھی گاہے بہ گاہے کرتی ہے اس موقع پر بتا یا گیا کہ ڈاکٹر عیسیٰ لبیارٹری شاہ فیصل سینٹر کے افتتاح کے موقع پر شاہ فیصل کالونی کی عوام کو شوگر اور کولیسٹرول کے ٹیسٹ کی مفت سہولیات کی فراہمی کے لئے کیمپ کا انعقاد کیا گیا 2روزہ کیمپ کے دوران شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ آبادیوں سے آنے والے 2ہزار سے زائد لوگوں کے مفت شوگر اور کولیسٹرول ٹیسٹ کئے گئے ہیں اور انشا اللہ منتخب عوامی نمائندوں اور علاقہ معززین و عوام کے تعاون سے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔