جعلی ڈگری کیس، ن لیگ کے ایم پی اے افتخار احمد نا اہل قرار

Iftikhar Ahmed

Iftikhar Ahmed

لاہور (جیوڈیسک) لاہور سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی افتخار احمد کو نا اہل قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ میں جعلی ڈگری کیس کی سماعت انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے افتخار احمد کو کہا کہ آپ کے پاس دینی مدرسے کی ڈگری ہے۔

افتخار گیلانی کو ایک عربی کا پیراگراف پڑھنے اور اس کا ترجمہ کرنے کا کہا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ دس برس گزر گئے ہیں اب عربی نہیں پڑھ سکتے۔ عدالت عظمی نے رکن صوبائی اسمبلی افتخار احمد کو نا اہل قرار دے دیا۔ افتخار احمد پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر پی پی 81 سے کامیاب ہوئے تھے۔