دہشت گر دوں کو مذاکرات کی پیشکش کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی:علامہ ناصر عباس جعفری

لاہور : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے پشاور میں انسانیت دشمن دہشتگردوں کی جانب سے بے گناہ عوام کو بربریت کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گر دوں کو مذاکرات کی پیشکش کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی جس کا نتیجہ آئے دن درجنوں محب وطن بے گناہ شہریوں کی لاشوں کی صورت دے کر ثابت کر رہا ہے کہ ان مصقد صرف اور صرف فساد فی الارض پھیلانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے ان شرپسندوں کیخلاف بھرپور آپریشن کا اعلان کر دینا چائیے بصورت دیگر ملک میں خانہ جنگی دور کی بات نہیں۔