شکار پور: سیم نالے میں 50 فٹ چوڑاشگاف ، 5 دیہات زیر آب

Shikarpur

Shikarpur

شکار پور (جیوڈیسک) شکار پور میں 50 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس سے 5 دیہات زیر آب آگئے۔ مدیجی کے قریب سیم نالے میں 50 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے 5 دیہات زیر آب آگئے اور کئی ایکڑ پر چاول کی فصل کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔

مقامی افراد نے الزام لگایاہے کہ شگاف کے بارے میں محکمہ آب پاشی کے عملے کو بھی بتا دیا گیا تھا تاہم ابھی تک شگاف پر کرنے کوئی نہیں آیا جس کی وجہ سے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کر رہے ہیں۔