ورلڈ 6 ریڈ اینڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد آصف کا فاتحانہ آغاز

Mohammad Asif

Mohammad Asif

آئرلینڈ (جیوڈیسک) آئرلینڈ میں ہونیوالی ورلڈ 6 ریڈ اینڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں عالمی چیمپئن محمد آصف نے فاتحانہ آغاز کر دیا۔ دن کے پہلے میچ میں محمد آصف کا مقابلہ پولینڈ کے پیٹرک مسلوسکی سے ہوا۔

عالمی چیمپئن نے شاندار پرفارمنس دیکھاتے ہوئے 1-4 کے فریمز کی برتری سے فتح حاصل کی۔ اپنے دوسرے میچ میں محمد آصف روس کے میکسم ساروپا کے مد مقابل ہونگے جبکہ ایونٹ میں شریک پاکستانی کیوسٹ محمد سجاد بیلجئیم کے ماریو وان ہیک کے خلاف ان ایکشن ہونگے۔