پی ٹی آئی کا پیٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج کا اعلان

PTI Petrol Protest

PTI Petrol Protest

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف پنجاب نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے صوبہ بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔ لاہور سے جاری بیان میں تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 2 اکتوبر کو پنجاب بھر کے تمام ضلعی ہیڈکواٹرز میں مظاہرے کئے جائیں گے۔

حکومت بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لے۔ عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکے ہیں قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کے لئے زندگی گزارنا مشکل ہو جائے گا۔