لاہور (جیوڈیسک) لاہور وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کا کہنا ہے کہ ہر جنگ کا خاتمہ مذاکرات سے ہوتا ہے طالبان کے مثبت گروپوں سے مذاکرات کرنے چاہئیں، طالبان کے کئی گروپ بن چکے ہیں کچھ مذاکرات کے حق میں کچھ انہیں سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ نے لاہور پریس کلب میں سانحہ پشاور کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس منعقد کیا۔
اپنے خطاب میں کامران مائیکل کا کہنا تھا کہ اگر مذاکرات سے مسائل حل نہ ہوئے تو پھر نئی پالیسی بنائیں گے۔ دہشت گردی اور بچوں کے ساتھ درندگی کی سزاوں کو مزید سخت کیا جائے۔ کامران مائیکل کا کہنا تھا کہ پشاور میں مسلمانوں نے مسیحیوں کے لئے چار سو بوتل خون دیا جبکہ ان کے مرنے والوں کے لئے قبریں کھودیں۔