اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی کی حکمت عملی پرسول اور فوجی قیادت کے درمیان اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔ اسلام آباد میں جرمنی کے سفیر ڈاکٹر سرل نن نے وزیرداخلہ چودھری نثار سے ملاقات کی۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ملک میں امن وامان کے قیام کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہش مند جرمن سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔