افغانستان میں امریکی فوجی اڈے کی حفاظت میں ناکامی، 2 میجر جنرلز جبری ریٹائر

Majors suspend

Majors suspend

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں سیکیورٹی امورمیں غفلت برتنے پر 2 امریکی جنریلوں کوجبری ریٹائر کر دیا گیا۔ امریکی میرن کورپ کے کمانڈنٹ جنرل جیمز ایموس کے مطابق امریکی سنٹرل کمانڈ کے 4 ماہ کی تحقیقات کے نتیجے میں کارروائی کرتے ہوئے جنوب مغربی افغانستان میں بیسٹن کیمپ کی حفاظت میں ناکامی پر دو ٹو سٹار جنریلز کو جبری طور پر ریٹائیرڑ کر دیا گیا ہے۔

فوجی اڈے پر ستمبر 2012 کو طالبان جنگجوں کے حملے میں 2امریکی میرین ہلاک اور متعدد طیارے تباہ ہو گئے تھے۔ میجر جنرل Charles M. Gurganus جنوب مغربی افغانستان میں غیر ملکی افواج کے کمانڈر اور میجر جنرل Gregg A. Sturdevant ایوی ایشن کے کمانڈر تھے۔