پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، اپوزیشن جماعتیں صف آرا

Opposition Party

Opposition Party

کراچی (جیوڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، اپوزیشن جماعتیں صف آرا پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپوزیشن جماعتیں صف آرا ہوگئی ہیں۔

اپوزیشن جماعتوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اضا فہ واپس لیا جائے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پنجاب میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ 2 اکتوبر کو پنجاب کے تمام ضلعی ہیڈکواٹرز میں مظاہرے کئے جائیں گے۔

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضا فے کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔ حکومت کو فیصلہ واپس لینے پر مجبور کیا جائے گا۔متحدہ قومی موومنٹ نے بھی بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حکومت کو عوام کوریلیف دینے اور معاشی بدحالی سے نجات دلانے کیلئے مثبت اقدامات کرنے چاہیے۔

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے بھی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پریشانی میں گھرے عوام پر پیٹرول، بجلی اور مہنگائی کے بموں کی مسلسل بارش جاری ہے۔ فیصلہ واپس لیا جائے۔