واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ بشارالاسد کی موجودگی میں شامی عوام کا کوئی مستقبل نہیں، شامی صدر کو اقتدار سے الگ کرنے کا منصوبہ اٹل ہے، پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔ قومی سلامتی سے متعلق امریکی مشیر سوسان رائس نے کہا ہے کہ امریکہ شام سے متعلق اپنی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں لایا۔ شامی صدر کو اقتدار سے الگ کرنے کا منصوبہ اٹل ہے۔
انہیں ہر صورت اقتدار چھوڑنا ہوگا۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سوسان رائس نے کہا کہ کیمیائی ہتھیار تلف کئے جانے پر اتفاق اور قرارداد کی منظوری کے باوجود شامی صدر کو اقتدار سے الگ کرنے سے متعلق امریکا اپنے موقف پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بشارالاسد کی موجودگی میں شامی عوام کا کوئی مستقبل نہیں ہوگا۔