ہالی سنسنی خیز فلم “کیپٹن فلپس” کا ٹریلر جاری

Captain Phillips

Captain Phillips

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) معروف ہالی ووڈ ایکٹر ٹام ہینکس کی نئی سنسنی خیز فلم “کیپٹن فلپس “سنیما گھروں میں دھوم مچانے کیلئے تیار ہے جس کا نیا ٹریلر آن لائن ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکار پال گرین گراس کی یہ فلم 2009 میں صومالی قزاقوں کے ہاتھوں ہائی جیک ہونے والے امریکی بحری جہازکی حقیقی کہانی ہے۔

جس میں معروف ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس “کیپٹن رچرڈ فلپس” کے مرکزی کردار میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔کولمبیا پکچرز کے تحت بننے والی ایکشن، ڈرامہ اورتھرل سے بھرپور یہ فلم 11 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔