آسٹریلیا سے سیریز بھارتی اسکواڈ کا اعلان، یوراج کی واپسی

Yuvraj

Yuvraj

بھارت (جیوڈیسک) بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے واحد ٹی ٹوئنٹی اور ابتدائی تین ون ڈے کے لئے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ یوراج سنگھ کو بھی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت مہنیدر سنگھ دھونی کریں گے۔ چیمپیئز ٹرافی سے باہر ہونے والیا سٹار آل رانڈر یوراج سنگھ کم بیک کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

یوراج کو واحد ٹی ٹوئنٹی اور سات میچز کی سیریز کے ابتدائی تین ون ڈیز کے لئے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ویندر سہواگ اور گوتم گھمبیر سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز دس اکتوبر کو راجکوٹ میں ٹی ٹوئنٹی سے ہوگا۔ جس کے بعد دونوں ٹیمیں سات ون ڈے کی سیریز میں آمنے سامنے آئیں گی۔