نیویارک (جیوڈیسک) ہالی وو ڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم”فری برڈز” کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ ہدایتکار جمی ہیورڈ کی اس فلم کی کہانی امریکی صدر سے تھینکس گیونگ ڈے کے موقع پر جان بخشی ملنے والے فیل مرغ(ٹرکی) ریگی اور اسکے ساتھی جیک کے گرد گھومتی ہے جو گورنمنٹ لیب سے ٹائم مشین چرا کر ماضی میں جاتے ہیں تاکہ فیل مرغ کو روایتی چھٹیوں پر کھانوں کا مینیو بننے سے بچا سکیں۔
کریگ میزن اور ڈیوڈ آئی اسٹرن کے تحریر کردہ اس فلمی اسکرین پلے کو اس جوڑی نے خود اسکاٹ موزیئر کیساتھ ملکر مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جس میں اہم ترین کرداروں کیلئے ہالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکاروں اوون ولسن ، ووڈی ہارلسن اور ایمی پوئیلر سمیت دیگر افراد کی آوازیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور یہ تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم “فری برڈز” ریلٹویٹی میڈیا کے تحت یکم نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔