پریس کلب مصطفی آباد کا تعزیتی اجلاس محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا

مصطفی آباد : پریس کلب مصطفی آباد کا تعزیتی اجلاس محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مقامی صحافی شاہد عمر کے ماموں کے انتقال کر اظہار افسوس۔ تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد کا تعزیتی اجلاس محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں مقامی صحافی محمد شاہد عمر کے ماموں و سابقہ نائب ناظم چوہدری نور محمد خاں کے بڑے بھائی چوہدری شیر محمد خاںکے انتقال پر بابا علیم شکیل، سہیل قمرسندھو، اصغر علی شہزاد، میاں شفیق احمد، منیر احمد بھٹی، الیاس ملک، عبدالقیوم، ملک اقبال، ارشد علی جوئیہ، محمد جمیل سندھو، ارشد علی شامی، زبیر احمدبھٹی،احسان اللہ خان، القادر، حافظ طاہر اقبال صحافیوں کی بڑی تعداد گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی۔