دنیا بھر میں آج بزرگ افراد کا دن منایا جا رہا ہے

Older People Day

Older People Day

آج دنیا بھر میں بزرگ افراد کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد معمر افراد کی ضروریات، مسائل اور تکالیف سے معاشرے کو آگاہی فراہم کرنا اور لوگوں کی توجہ بوڑھے افراد کے حقوق کی طرف دلانا ہے۔ اس موقع دنیا بھر میں تقریبات، سیمینارز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا جن میں معاشرہ کے ضعیف افراد کی دیکھ بھال اور ان کے حقوق سے متعلق لوگوں کو آگاہی فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 14 دسمبر 1990 کو یکم اکتوبر کو معمر افراد کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا تھا اور 1991 اور 2002 میں اس حوالے سے قرارداریں بھی منظور کی جا چکی ہیں۔