لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ملازمین کی تنخواہیں روکنے سے متعلق صوبائی محتسب کا حکم کالعدم قراردے دیا۔ جسٹس مامون الرشید نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ صوبائی محستب نے دو ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن ادا نہ کرنے پر تمام ملازمین کی تنخواہیں روک دی ہیں جو غیرقانونی اور بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔
درخواست گزار نے دادرسی کی استدعا کی، جس پر فاضل عدالت نے صوبائی محتسب کا تنخواہیں روکنے کا حکم کالعد م قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت اور سیکرٹری انڈسٹری سے آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا ہے۔