بالی وڈ اداکار سنجے دت 14دن کیلئے پیرول پر رہا

Sanjay Dutt

Sanjay Dutt

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار سنجے دت کو رہا کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سنجے دت کو 14 دن کے لیے پیرول پر رہا کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ساڑھے تین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جسے وہ پونے کی یروڑا جیل میں پورا کر رہے تھے۔

گزشتہ دنوں انہوں نے پاوں میں تکلیف ہونے پر عدالت سے استدعاکی تھی کہ انہیں رہا کیا جائے۔