سلطان جونئیر ہاکی ٹورنامنٹ : قومی ہاکی ٹیم کی وطن واپسی

National Hockey Team

National Hockey Team

پاکستان (جیوڈیسک) سلطان جونئیر ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ ملائیشیا کے شہر جوہار بارو میں ہونے والے سلطان جونئیر ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے بعد قومی ٹیم کوالالمپور سے براستہ بنکاک علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچی۔ ایونٹ میں گرین شرٹس کا نمبر چوتھا رہا۔

پاکستان نے ابتدائی دو میچز جیت کر ٹورنامنٹ کا آغاز تو اچھا کیا تھا لیکن بھارت اور ملائیشیا کے ہاتھوں شکست نے قومی ٹیم کو فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔