پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، حکومت قوم سے ہاتھ کر گئی

Petroleum

Petroleum

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت صارفین سے پھر ہاتھ کر گئی، پٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی بھی جعلی نکلی۔ وزارت خزانہ کی پھرتیاں تو دیکھو اوگرا نے ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے اضافے کی سفارش کی۔ وزارت خزانہ نے خود ہی قیمت 6 روپے 69 پیسے فی لیٹر بڑھا دی اور پھر دو روپے سبسڈی ظاہر کر کے قیمتوں میں 4 روپے 69 پیسے اضافہ کر دیا۔

اوگرا کی سفارش پر سبسڈی دی جاتی تو ڈیزل کی قیمت میں صرف 63 پیسے کا اضافہ ہوتا۔ حکومت نے بھی دعوی کر دیا کہ پیٹرول اور ڈیزل پر دو ارب روپے کی سبدڈی دی گئی ہے جبکہ لیوی میں کمی کے ذریعے سبسڈی دینے کا دعوی محض اعداد و شمار کا ہیر پھیر نکلا۔ حقیقت یہ ہے کہ حکومت لیوی کی مد میں ماہانہ 10 سے 12 ارب روپے کما رہی ہے۔