نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کی جیل سے سات قیدی فرار ہوگئے، جن میں سے ایک کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا، قیدیوں کا تعلق بھارت کی ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔ بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں آج صبح خندوا Khandwa ڈسٹرکٹ جیل سے سات قیدی فرار ہوگئے۔ جن میں سے ایک کو بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔ قیدیوں کا تعلق اسٹوڈنٹس اسلامک مووومنٹ آف انڈیا سیمی سے ہے جسے 2001 میں دہشت گردی کے شبہ کے باعث کالعدم قراردے دیا گیا تھا۔
جنگ کے نمائندے خالد محمود خالد کی رپورٹ کے مطابق قیدی ٹوائلٹ کی دیوار توڑ کرفرار ہوئے۔ اس دوران قیدیوں نے پولیس اہلکاروں کا اسلحہ چھین لیا اور دو پولیس اہلکاروں کو زخمی بھی کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک قیدی عابد انصاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے قیدیوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔