میاں نواز شریف پاکستان کو مضبوط اور مستحکم مملکت بنانے کے مشن پر گامزن ہیں۔ نعیم صفدر
Posted on October 1, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی : میاں نواز شریف پاکستان کو مضبوط اور مستحکم مملکت بنانے کے مشن پر گامزن ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لئے ان کی پہلی ترجیح پڑھا لکھا پاکستان اور بے روز گاری کا خاتمہ ہے ۔ پرائم منسٹر یوتھ ویلفیئر پروگرام اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے اس انقلابی پروگرام سے ملکی ترقی اور خوشحالی کا ہدف جلد حاصل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لیگی حکومت میرٹ کی بنیاد پر یوتھ ویلفیئر پروگرام کو آگے بڑھائے گی۔
ان خیالات کا اظہارایم پی اے مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 177حاجی نعیم صفدر انصاری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دشمن قوتیں ہماری سلامتی کے درپے ہیں دہشت گردی کا ہر واقعہ بالخصوص مساجد ‘ تعلیمی اداروں اور گرجا گھروں کے ساتھ ساتھ تمام عبادت گاہوں پر حملے قابل نفرت ہیں کوئی بھی مسلمان یہ فعل نہیں کر سکتا۔ حکومت قیام امن کے لئے باہمی تعاون کی آخری حد تک جائے گی لیکن کسی بھی صورت امن تباہ کرنے والوں کو کھلی چھٹی نہیں دی جائے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com