فیروز پور روڈ پکی حویلی کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے تصادم میں خاتون جاں بحق

مصطفی آباد/للیانی : فیروز پور روڈ پکی حویلی کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے تصادم میں خاتون جاں بحق اور اسکا خاوند شدید زخمی۔

تفصیلات کے مطابق نوید احمد اپنی بیوی شکیلہ بی بی کو منڈی عثمان والا سے لیکر لاہور کی جانب جا رہا تھا کہ پکی حویلی کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر دے ماردی جس کے نتیجہ میں شکیلہ بی بی موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا خاوند نوید احمد شدید زخمی ہو گیا۔