نعمت رندھاوا کے قتل میں ملوث کرنا سازش : ایم کیو ایم

MQM Rabita Committee

MQM Rabita Committee

کراچی (جیوڈیسک) کراچی ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ نعمت علی رندھاوا کے قتل میں ملوث کرنا سازش ہے۔ الزام ثابت ہوئے بغیر کسی کو مجرم قرار نہ دیا جائے۔ گرفتاریوں کی مانیٹرنگ کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سازشی منصوبے کے تحت ایم کیو ایم کا ذرائع ٹرائل شروع کر دیا گیا ہے۔

بغیر کسی ثبوت کے کروڑوں عوام اور ان کی منتخب جماعت کا ذرائع ٹرائل نہ کیا جائے۔ رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کاظم عباس کو 27 ستمبر کو گھر سے گرفتار کیا گیا۔ وہ گزشتہ 5 روز سے پولیس کی حراست میں ہیں۔ کاظم عباس کو گرفتار کرنے کے گواہ اس کے اہل محلہ ہیں۔ ایڈیشنل آئی کا کہنا ہے کہ کاظم عباس کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا۔