چائنہ اوپن ٹینس، آزرنیکا کو اپ سیٹ شکست

Azarenka

Azarenka

بیجنگ (جیوڈیسک) خواتین ٹینس کی رینکنگ میں عالمی نمبر 2 بیلا روس کی وکٹوریہ آزرنیکا چائنہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے ہی مرحلے میں آندری پنکووک کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔

وکٹوریہ آزرنیکا کو 2-6، 6-4 اور 4-6 کے سکور سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وکٹوریہ آزرنیکا نے کہا کہ مشکل شیڈول کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے قبل آرام کا موقع نہیں ملا لیکن آئندہ بہتر کارکردگی دکھاوں گی۔