کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پانچ روز کی مسلسل مندی کے بعد تیزی رہی تاہم ہنڈرڈ انڈیکس بائیس ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور نہ کر سکا۔ مارکیٹ کے آغاز پر مندی رہی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پاور سیکٹر میں نمایاں خریداری دیکھنے کو ملی جس سے مارکیٹ تیزی میں تبدیل ہو گئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو سینتالیس پوائنٹس اضافے سے اکیس ہزار نو سو 80 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر بائیس کروڑ سات لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔