ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈکون کی نئی فلم “رام لیلا”نے ریلیز ہونے سے پہلے ہی مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے۔ فلم کے ٹریلر کو چند ہی دنوں میں انسٹھ لاکھ افراد نے پسند کر لیا۔
سال دو ہزار تیرہ کو اگر دپیکا کا سال کہا جائے تو کچھ غلط نہیں ہوا، یہ جوانی ہے دیوانی اور چنائے ایکسپریس کے بعد دپیکا کی رنویر سنگھ کے ساتھ نئی بالی وڈ فلم “رام لیلا”نئے ریکارڈ بنانے کو تیار ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رام لیلا کے ٹریلر کو انسٹھ لاکھ افراد پسند کر چکے ہیں۔