حکومت پہل کرے تو ہم بھی جنگ بندی کر دیں گے، ترجمان طالبان

Taliban

Taliban

پشاور (جیوڈیسک) ترجمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ وہ علما کی جنگ بندی کی اپیل کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت جنگ بندی میں پہل کرے تو وہ بھی جنگ بندی کردیں گے۔

ترجمان تحریک طالبان نے کہا کہ طالبان شوری کا متفقہ فیصلہ ہے کہ اے پی سی کے فیصلے کے مطابق آگے بڑھنا چاہیے، حکومت جنگ بندی میں پہل کرے تو ہم بھی جنگ بند کردیں گے۔ شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ عمران خان کی تجویز کا شکریہ، طالبان کو پاکستان میں دفتر کھولنے کی ضرورت نہیں۔