ایف پی سی سی آئی پیٹرولیم ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

FPCCI

FPCCI

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے پیٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بجلی ،گیس اور ایف بی آر میں چوری روکے۔

اسلام آبادمیں ہونے والے ایک اجلاس میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر زبیر احمد ملک کا کہنا تھا کہ حکومت 175 ارب روپے سالانہ کمانے کے لئے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنے کی بجائے بجلی اور گیس کی مد میں سالانہ 250 ارب روپے اور ایف بی آر میں سالانہ 5 سو ارب روپے کی ہیر اپھیری کو کنٹرول کرے۔